کراچی:گھرمیں گیس لیکج سےدھماکا، خاتون جاں بحق،7افرادزخمی
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچا دیا گیا - فائل فوٹوکراچی میں لیاری کے علاقے مٹھادرکے ایک گھرمیں گیس لیکج ہونے سے دھماکاہوگیا، جس سے ایک خاتون جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے۔
لیاری کے علاقے مٹھادرکے علاقے میں ایک گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے زوردار دھماکا ہوگیا ،جس سے ایک خاتون موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئی اور دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھرمکمل بند ہونے کی وجہ سے چولہے سے گیس لیک ہوتی رہی اورزوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے گھرکے ایک حصے کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتارکرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔