کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2016 10:34am
پہلے روز بچوں کی حاضری معمول سے کم رہی - فائل فوٹو پہلے روز بچوں کی حاضری معمول سے کم رہی - فائل فوٹو

کراچی:کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج کھل گئے۔ پہلے روز بچوں کی حاضری معمول سے کم رہی ۔

بچوں کی موج مستیاں ختم 2 ماہ کی تعطیلات کے بعد آج سے کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے احکامات پر کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اور سرکاری اسکول تو کھل گئے لیکن حاضری معمول سے انتہائی کم ہے۔ 2 ماہ کی چھٹیاں کو بھر طریقے سے گزارنے کے بعد بچوں نے اسکولوں کا رخ کیا ۔

سندھ بھر میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے 19 مئی  کو ہی تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا۔  کراچی کے چند بڑے اور نجی تعلیمی گروپ کے تحت چلنے والے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک ہیں۔

 والدین نے تعطیلات کے معاملے پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے درمیاں تنازع کو پریشان کن قرار دیا ہے ۔