خیبرپختونخوا کے 8اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیومہم شروع
20لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے - فائل فوٹوپشاور:پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 8اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ 20لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ،خیبرپختونخوا کے 8ہائی رسک اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے،مہم پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک، ہنگو اور ٹانک میں چلائی جارہی ہے۔
انسداد پولیو مہم کے دوران 8 اضلاع کی 305 یونین کونسلز، 50 افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کیمپوں میں 20 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کیلئے 975 ایریا انچارج کی نگرانی میں تقریباً 5 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انسداد پولیو مہم کے دوران صوبہ بھرمیں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئےگئےہیں ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔