وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے
فائل فوٹوکراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے، قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان بلاول بھٹوکریں گے مجھے پارٹی کا ہرفیصلہ قبول ہے۔
پارٹی کی قیادت کی جانب سے وزارت اعلی سے ہٹائےجانے کے فیصلے کے بعد قائم علی شاہ کراچی ایئرپورٹ پہنچے توکافی خوشگوارموڈ میں نظرآئے۔
صحافیوں سےغیررسمی گفتگوکرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ سندھ کون ہوگا میرے لیے نام لینا مناسب نہیں،پارٹی کچھ ناموں پرغورکررہی ہے،نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان بلاول بھٹوکریں گے۔
گورنرسندھ سے ملاقات اورانہیں استعفی پیش کیے جانے کے حوالے سے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول سے ملاقات میں کوئی جلدی نہیں۔انہوں نے کہاکہ جب پارٹی کے احکامات ملیں گے گورنرسندھ سے بھی ملاقات ہوجائے گی۔
اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دبئی سے کراچی پہنچےتوایئرپورٹ پران کے صاحبزادے اسد علی شاہ اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔