الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری،عمران خان کا تحفظات کا اظہار

شائع 25 جولائ 2016 10:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہارکردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کے منفی ریمارکس کے بعد اہم مسئلے پر تحریک انصاف کواعتماد میں لے کرفیصلہ کیا جانا چاہئے تھا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر کہا کہ بدقسمتی سے پنجاب جیسے صوبے کے رکن کو تحریک انصاف کے تحفظات دور کئے بغیر مقررکیا گیا ۔

 انہوں نے کہا تحریک انصاف نے پنجاب کیلئے طارق کھوسہ کو نامزد کیا تھا۔2013کے متنازع انتخابات کے بعد امید تھی کہ ارکان کی تقرری کے لئے بہترطریقہ کاراپنایا جائے گا ۔ لیکن  ایسا نہ ہوسکا ۔

 جوڈیشل کمیشن کے منفی ریمارکس کے بعد کم از کم تحریک انصاف کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرنا چاہئے تھا۔