پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں پراتفاق کرلیا

شائع 25 جولائ 2016 10:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پراتفاق کرلیا ۔ اے این پی نے مکمل جبکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اورپنجاب کے ناموں پرووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے پالیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیراطلاعات پرویزرشید کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے ناموں پراتفاق ہوگیا ۔

سندھ کیلئے عبدالغفورسومرو ، پنجاب کیلئے الطاف ابراہیم قیصر ، خیبرپختونخوا سے ارشاد قیصراوربلوچستان کیلئے شکیل بلوچ کے نام پراتفاق کیا گیا ۔

 اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھاکہ بند لفافوں میں نام موصول ہوئے اورکمیٹی کے سامنے کھولے ۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اورپنجاب پرووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

عمران خان کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین پڑھیں ، مشاورت میں اعتراض اپوزیشن لیڈرسے کریں ۔ عمران خان پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن بھی نہیں بناسکے ۔

پرویزرشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 2ممبران اڑھائی سال جبکہ 2پانچ سال کیلئے ہوں گے ۔