کراچی: چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2016 05:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا۔ گلبہار کی یوسی ون میں پولیو ورکرز بنا سیکیورٹی کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔

شہرقائدمیں چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا جوتیس جولائی تک جاری رہے گی۔انسدادپولیومہم میں شریک رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے بلندوبانگ دعوے توبہت کئے گئے لیکن عملاکچھ نہ ہوسکا۔

حساس ترین علاقے گلبہار میں خواتین پولیو ورکرز بنا پولیس اور رینجرزکی سیکیورٹی کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر مہم میں شریک ہیں۔

ولیورضاکاروں کا موقف ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے باوجود سیکیورٹی نہ دی گئی جبکہ والدین بھی بچوں کو پولیوسے بچاوکے قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔

آٹھ لاکھ پینسٹھ ہزاربچوں کوگھرگھرجاکرپولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے دوہزارسات سوتینتالیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے ضروری ہیں تاہم رضاکاروں کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی ہونے چاہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ کمشنرکراچی کے پاس وقت نہ ہونے کے سبب پہلی مرتبہ مہم کمشنرکی جانب سے افتتاح کے بنا ہی شروع کی گئی۔