کراچی:گجرنالےپرقائم تجاوزات کے خاتمےکیلئے آپریشن جاری

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2016 08:43am
 بھاری مشینری اورسخت سیکیورٹی میں گھروں کومسمار کرنے کا سلسلہ جاری - فائل فوٹو بھاری مشینری اورسخت سیکیورٹی میں گھروں کومسمار کرنے کا سلسلہ جاری - فائل فوٹو

کراچی:کراچی گلبرگ کے علاقے میں گجرنالے پرقائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے آج بھی آپریشن جاری ہے۔ بھاری مشینری اورسخت سیکیورٹی میں گھروں کومسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گلبرگ میں گجرنالے پرقائم غیرقانونی طورپرقائم مکانات اورتجاوزات ہٹانے کیلئے  آج دوسرے روزبھی آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز800میٹرکی اراضی کوصاف کردیا گیا تھا۔ جس میں 10 کے قریب مکانات کومنہدم کیا گیا۔ ڈی سی سینٹرل ریٹائرڈ کیپٹن فریدالدین کی سرپرستی میں جاری آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بھی حصہ لے رہی ہے ۔

گزشتہ روز صوبائی وزیربلدیات جام خان شورو نے بھی گجر نالے کا دورہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گجر نالے کواسکی اصل صورت میں بحال کیا جائے گا اس کے علاوہ شہرمیں موجود تمام نالوں پرسے تجاوزات کو صاف کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ،گجرنالے کی بحالی کیلئے آپریشن 6 ماہ تک جاری رہے گا جس میں غیرقانونی طورپرقائم 4ہزارسے مکانات مسمارکئے جائیں گے۔