کراچی:فوجی جوانوں پر حملے،کالعدم تنظیم کا ٹاسک فورس ملوث قرار
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں فوجی جوانوں پر حملے میں کالعدم تنظیم کے اسپیشل ٹاسک فورس کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دہشت گردوں کا یہ گروہ دو سال سے سرگرم ہے اور ماض ی میں پولیس، رینجرز اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بناچکا ہے ۔
کراچی میں کالعدم تنظیم کے گروپ اسپیشل ٹاسک فورس کا انکشاف ہوا ہےجو صرف سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق اس گروہ کو جلد قابو کرلیا جائے گا۔
یہ گروہ دو سال سے سرگرم ہے،سب سے پہلے اس گروپ نے اورنگی ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیدار کو نشانہ بنایا،ضلع غربی اور وسطی میں ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار بھی نشانہ بن چکے ہیں۔
اکتوبر دوہزار پندرہ میں بلدیہ ٹاون میں چار رینجرز اہلکاروں کو بھی اسی گروپ نے نشانہ بنایا
اور پھر یکم دسمبر دو ہزاردوہزارپندرہ کو ایم اے جناح روڈ پرملٹری پولیس کےدو اہلکار بھی اسی گروہ کی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔رواں برس اورنگی ٹاون میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پرتعینات
سات پولیس اہلکار اور عائشہ منزل پر دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی اسی گروپ کا شکار بن چکے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق اس گروہ میں شامل زیادہ تر افراد مقامی ہیں جو شہر کی گلی کوچے اچھی طرح جانتے ہیں، گروہ کے دہشت گرد مضافات میں رہنے کی بجائے گنجان آباد علاقوں میں رہنے کو ترجہیح دیتے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔