کراچی:رینجرزکا سیاسی جماعت کےدفتر پرچھاپہ ،2کارکن گرفتار

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2016 07:54am
گرفتار کارکنوں میں یوسی کا جنرل کونسلر بھی شامل ہے - فائل فوٹو گرفتار کارکنوں میں یوسی کا جنرل کونسلر بھی شامل ہے - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر 2 کارکن گرفتار کرلیے،گرفتار کارکنوں میں یوسی کا جنرل کونسلر بھی شامل ہے۔

رات گئے رینجرز نے لیاقت آباد پیلی کوٹھی کے قریب ایم کیوایم کے یو سی آفس میں چھاپہ مارا۔

 ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق، رینجرز نے دفتر میں موجود 2 کارکنوں محمد ایوب قریشی اور جنرل کونسلر شاہد فتح کو گرفتار کرلیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق، رینجرز نے دونوں کارکنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

 دوسری جانب ایم کیوایم نے آج ہونے والی احتجاجی ریلی موخرکردی،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔