وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کااچانک جنرل اسپتال لاہور کا دورہ

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2016 10:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اچانک جنرل اسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اچانک دورے پر جنرل اسپتال لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے جنرل اسپتال میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

 انہوں نےاسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے بھی گفتگو کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے اچانک ہسپتال پہنچنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر وزیر اعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش بھی کی۔