دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں پر زمین تنگ ہو چکی،آرمی چیف
دہشت گروں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے، راحیل شریف - فائل فوٹوچترال:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں پر زمین تنگ ہو چکی۔ آخری حد تک پیچھا کریں گے۔خوشی کا موقع ہو یا مصیبت کی گھڑی،افواج پاکستان اپنے وطن کے دفاع اور عوام کےلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چترال میں 3روزہ شندور فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیسٹیول کا کامیاب انعقاد دہشت گرد عناصر کےلئے بھی پیغام ہے کہ ہم بلا خوف و خطر اپنی روایات کو جاری رکھیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ آج ہم جس پر امن فضاءمیں سانس لے رہے ہیں وہ عوام اور افواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔ آپریشن ضرب عضب اسی جذبے اور پختہ یقین کا تسلسل ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں اوران کے مددگاروں پرزمین تنگ ہو چکی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ہمارا پیارا وطن دنیا میں تعلیم و ترقی اورامن و سلامتی کی پہچان بنے گا۔
ان کا کہنا تھا پائیدار امن کے حصول کےلئے ہمارا یہ سفر پورے ملک میں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا اور اس سفر میں کامیابی کا دارومدار قوم کی مکمل حمایت اور بالخصوص نوجوان نسل کے کلیدی کردارپرمنحصر ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔