پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ  

شائع 08 اگست 2016 02:48pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور :سانحہ کوئٹہ کے بعد پنجاب میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پنجاب میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبہ بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنے اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے  احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

 آئی جی پنجاب کی جانب سے کیے گئے احکامات میں صوبے بھر کی اہم عمارتوں ، تعلیمی ادارے ، تجارتی مراکز اور دیگر عوامی مقامات کی پیٹرولنگ بڑھانے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے سیکیورٹی ایس او پیز پر تا حکم ثانی عملدرآمد جاری رکھا جائے۔