ٹی اوآر پارلیمانی کمیٹی کی ایاز صادق سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی

اپ ڈیٹ 09 اگست 2016 08:33am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سانحہ کوئٹہ کے باعث ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کو ملاقات کے لئے منگل کو چمبر میں مدعو کیا تھا،اسپیکر معاملے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کروانا چاہتے ہیں تاہم کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ کے باعث یہ ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے۔

سینیٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں اسپیکر سے ملاقات کی نئی تاریخ اپوزیشن پارٹیوں کی مشاورت سے طے کی جائے گی۔