سانحہ کوئٹہ پر پنجاب سمیت ملک بھر کی عدالتوں میں بائیکاٹ
پاکستان بار کونسل کا3 اور پنجاب بار کونسل کا2 روزہ ہڑتال کا اعلان - فائل فوٹولاہور:سانحہ کوئٹہ پر پنجاب سمیت ملک بھر کی عدالتوں میں بائیکاٹ کیا جا رہا ہے،پاکستان بار کونسل نے 3 روز اور پنجاب بار کونسل نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
ملک بھر کی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں عدالتی بائیکاٹ جاری ہے،جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی۔
لاہور کی ایوان عدل،سیشن کورٹ،ضلعی کچہری،کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاون کچہری سمیت لاہور ہائیکورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کے بعد عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 7 روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 3 روز جبکہ لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
سوگ کے دوران تمام وکلاء سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوں گئے،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر کوئٹہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔