وزیراعلیٰ سندھ کی وکلاء برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے سٹی کورٹ آمد
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وکلاء برادری سے اظہار یکجہتی کےلئے سٹی کورٹ پہنچے اورعدالتوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سٹی کورٹ کا دورہ کیا اورعدالتوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔مشیرقانون مرتضی وہاب اورایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔اس موقع ایڈیشنل آئی جی نے وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نےعدالتوں کی سیکیورٹی کیلئےانتظامات کو مربوط بنانے اورعلیحدہ سے اسٹاف مختص کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے سٹی کورٹ کےعقبی علاقے اوراطراف میں مارکیٹ کا بھی جائزہ لیا اورسیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کی ہدایات کیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔