نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد،وزیر اعظم نے اہم اجلاس کل بلالیا
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس کل بلالیا۔وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کوئٹہ میں بہنےوالا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے طلب کردہ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے دہشت گردوں کی طرف سے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانے پر اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب سے بھاگ کرمایوسی کے عالم میں ہیں، کوئٹہ میں بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا وفاقی وصوبائی حکومتوں کےدرمیان مکمل روابط ضروری ہیں،نوازشریف نے اس عزم کا اظہارکیا کہ ملک کو ہرقسم کی دہشت گردی،انتہاپسندی سے پاک کریں گے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم حکومت کےساتھ ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔