کوئٹہ دھماکے کےمزید 15زخمیوں کو کراچی پہنچا دیا گیا
کراچی پہنچائے گئے زخمیوں کی تعداد 42ہوگئی - فائل فوٹوکراچی:کوئٹہ دھماکے کے مزید 15زخمیوں کوکراچی پہنچادیا گیا،کراچی پہنچائے گئے زخمیوں کی تعداد 42ہوگئی۔
کوئٹہ کے سیول اسپتال میں خودکش حملے کے مزید 15 زخمیوں کو رات گئے سی ون تھری طیارے کے ذریعے پی اے ایف بیس فیصل لایا گیا جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پیرکے روز 27 زخمیوں کو کراچی لایا گیا تھا،اس طرح کوئٹہ سے لائے گئے زخمیوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔