قومی قیادت کادہشت گردوں کیخلاف پوری قوت سے لڑنے کا فیصلہ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں قومی قیادت نے دہشت گردوں کیخلاف پوری قوت سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری اقدامات کو مزید تیز اور سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کیلئے قانون سازی کے ساتھ انتظامی اقدامات بھی کئے جاسکتے ہیں، حتمی اعلان آج شام قومی اسمبلی میں کئے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے،اسلام آباد میں لگی اہم بیٹھک میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی،وفاقی وزراء ، مشیر اور اعلی حکام شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ،اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قوانین مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس کے لیے تحفظ پاکستان بل میں توسیع اور مزید ترامیم بھی کی جاسکتی ہیں۔
وزیراعظم نے انٹیلی جینس اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیلئے بین الصوبائی اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں مدارس اصلاحات کے معاملے پر علماء سے ایک بار پھر مشاورت کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرداخلہ چودھری نثار قومی اسمبلی کے ایوان کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔