پی ٹی آئی کے ناراض ارکان آج بنی گالا طلب

شائع 20 اگست 2016 08:42am

 

bani-gala پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ناراض ارکان کو آج بنی گالا طلب کر لیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ناراض ارکان کو آج بنی گالا طلب کر لیا، ناراض ارکان اپنے تحفظات پر مبنی ایجنڈا کپتان کو پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے ناراض اراکین سے رابطہ کیا اور ان کے تخفظات دور کرنے کے لئے انہیں بنی گالہ طلب کیا۔

  ناراض اراکین سے آج عمر ان خان کی 4 بجے ملاقات متوقع ہے جس میں ناراض اراکین اپنے تحفظات چیئرمین کے سامنے رکھیں گے۔

  ناراض اراکین میں داوڑ کنڈی،  کرنل ر امیراللہ مروت،  جنید اکبر،یاسین  خلیل اور ساجد نواز سمیت دیگر شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔