ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سےجانوروں کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت
ایڈمنسٹریٹرکراچی نے مویشی منڈی میں موجودتمام جانوروں کاطبی معائنہکراچی:کراچی میں کانگووائرس سے پانچ اموات کے بعد حکومت کوہوش آہی گیا،ایڈمنسٹریٹرکراچی نے مویشی منڈی میں موجودتمام جانوروں کاطبی معائنہ کرنے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روزآج نیوز نے مویشی منڈی میں کانگووائرس سے بچاؤ کےحفاظتی انتظامات نہ ہونے کی خبرنشرکی تھی جس پرآج حکومت کو ہوش آگیا۔
ایڈمنسٹریٹرکراچی نے ڈی سی ملیراورمویشی منڈی کی انتظامیہ کوخط لکھ دیا جس میں مویشی منڈی میں موجود تمام جانوروں کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں کے ایم سی ویٹرنری ڈکٹرزکوفوری مویشی منڈی بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے منڈی میں آنے والے تمام جانوروں کی اسکریننگ یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔