سندھ کے علاوہ کہیں بھی نیشنل ایکشن پلان دکھائی نہیں دے رہا، مولابخش چانڈیو
سندھ کے علاوہ کہیں بھی نیشنل ایکشن پلان دکھائی نہیں دے رہا، مشیراطلاعات مولابخش چانڈیوکراچی:سندھ کابینہ نےصوبےبھرمیں دینی مدارس مساجد کی رجسٹریشن اوراین جی اوز سماجی تنظیموں کی مانیٹرنگ کیلئے مسودہ قانون کی منظوری دےدی۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےمشیراطلاعات مولابخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ سندھ کے علاوہ کہیں بھی نیشنل ایکشن پلان دکھائی نہیں دے رہا۔
مشیرقانون مرتضیٰ وہاب نے میڈیا کوکابینہ اجلاس کےفیصلوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل کی منظوری دےدی ہے جبکہ سندھ میں کام کرنے والی این جی اوز کو سیکیورٹی کلیئرنس لینی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں دینی مدارس ،مساجد،سماجی تنظیموں اوراین جی اوزکی رجسٹریشن کیلئےمسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔
کابینہ ارکان کی تجویزپرعلماء کرام سےمشاورت کیلئے مشیرقانون اورمشیراطلاعات پرمشتمل دورکنی کمیٹی قائم کی گئی۔
اجلاس میں اطلاعات تک رسائی اوراسلحہ کے قانون سمیت دیگرکئی اہم بلوں کی بھی منظوری دی گئی،جبکہ اسلحہ کے قانون کو مزید موثربنانے کیلئے بل قائمہ کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔