پاک فوج کا افغانستان سے ملحقہ سرحدپر آپریشن، نو دہشت گرد ہلاک
فائل فوٹوپشاور:پاک فوج کا افغانستان سے ملحقہ سرحد پرآپریشن انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔تازہ ترین زمینی و فضائی کارروائی میں نو دہشت گرد واصل جہنم جبکہ دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ ی
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پرخیبر ایجنیسی کی وادی راجگال میں انتہائی مشکل محل وقوع، سنگلاخ پہاڑوں اور دروں میں پاک فوج کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پوری قوت اور کامیابی سے جاری ہے، اِس علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں، آماجگاہوں اور اسلحہ و گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف تازہ ترین زمینی و فضائی کارروائی میں نو دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے چھ خفیہ ٹھکانے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیئے گئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت کے مکمل خاتمے کیلئے جاری آپریشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ فوجی دستوں کی خیبر ایجنسی کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے اور دروں میں موجودگی سے علاقے میں دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے میں مدد ملے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔