کراچی :کانگووائرس،سرکاری اسپتالوں میں آئسو لیشن وارڈز کی عدم تشکیل
File Photoکراچی:کراچی میں کانگو وائرس سے پانچویں ہلاکت کے بعد بھی سول اسپتال اورعباسی شہید اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم نہیں کئے جاسکے۔ڈائریکٹر جے پی ایم سی سیمی جمالی نے کہا ہے کہ جناح اسپتال میں کانگووائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے چارکمرے مختص کردیئے گئے ہیں۔
گزشتہ روزجناح اسپتال میں کانگوسےمتاثرہ بائیس سالہ نوجوان کی ہلاکت بھی محکمہ صحت کو خواب خرگوش سے جگانے میں ناکم رہی۔شہرمیں رواں سال کانگووائرس سے ہلاکت کا پانچواں کیس بھی ارباب واختیارکوغفلت کی نیند سے بیدارنہ کرسکا۔
شہرکے دوبڑے سرکاری اسپتال سول اورعباسی شہیدمیں اب تک آئسولیشن وارڈ کا قیام نہ ہوسکا۔ادھرجےپی ایم سی کی ڈائریکٹرسیمی جمالی کادعوی ہے کہ جناح اسپتال میں کانگوسے متاثرہ مریضوں کیلئے چارکمروں پرمشتمل آئسولیشن وارڈ موجود ہے۔
گزشتہ روزکانگوسے متاثرہ نوجوان اللہ دتہ کو جب جناح اسپتال منتقل کیا گیا توآئسولیشن وارڈ میں نہیں بلکہ جنرل وارڈ میں زیرعلاج رکھا گیا۔ایک جانب شہرکے اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم نہ کئے جاسکے تو دوسری جانب ڈاکٹراورطبی عملہ بھی متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں برتنے والی احتیاطی تدابیرسے نابلدہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔