آزاد کشمیر:بس کھائی میں گرنے سے پانچ جاں بحق
فائل فوٹومظفرآباد:آزاد کشمیر میں ڈڈیال سے میرپورآنے والی بس کھائی میں جاگری۔ پانچ افراد جاں بحق اوربیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
بدقسمت مسافربس ڈڈیال سے میرپورآرہی تھی کہ چکسواری کے قریب تیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، حادثے میں پانچ مسافر جاں بحق اوربیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کوطبی امداد کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپورمنتقل کردیا گیا ہے جہاں چاروں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیورنذیر، زینب بی بی ،محمد نورحسین اور منگتا خان شامل ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔