نیپ پر عملدرآمد کا جائزہ
فائل فوٹوقومی سلامتی کے مشیرلیفٹینٹ جنرل ناصرجنجوعہ ریٹائرڈ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں نیپ پر پیشرفت کا جائزہ اور حائل رکاوٹوں کا احاطہ کیا گیا۔
قومی سلامتی کے مشیرلیفٹینٹ جنرل ناصرجنجوعہ ریٹائرڈ کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں کمیٹی ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹری، صوبائی سیکرٹریز، آئی جی پیز، ڈی جی ملٹری آپریشنز، خفیہ اداروں کے نمائندے، صوبائی وزرائے داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نےشرکت کی۔
اجلاس میں صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے امورپرغور کیا گیا، صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں سست روی کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ سیکیورٹی اداروں کے درمیان روابط کومزید بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقعے پر ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ مشاورت کرکے ایکشن پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔