نیپ پر عملدرآمد کا جائزہ

شائع 22 اگست 2016 05:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

قومی سلامتی کے مشیرلیفٹینٹ جنرل ناصرجنجوعہ ریٹائرڈ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں  نیپ پر پیشرفت کا جائزہ اور حائل رکاوٹوں کا احاطہ کیا گیا۔

قومی سلامتی کے مشیرلیفٹینٹ جنرل ناصرجنجوعہ ریٹائرڈ  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں کمیٹی  ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹری، صوبائی سیکرٹریز،  آئی جی پیز، ڈی جی ملٹری آپریشنز، خفیہ اداروں کے نمائندے، صوبائی وزرائے داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نےشرکت کی۔

 اجلاس میں صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے امورپرغور کیا گیا، صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں سست روی کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ سیکیورٹی اداروں کے درمیان روابط کومزید بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

 اس موقعے پر ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ مشاورت کرکے ایکشن پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔