پاک ائیرفورس کا طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ عمیر شہید
فائل فوٹوخیبرایجنسی :خیبرایجنسی تحصیل جمرود کے علاقے سپری میں شیر بابا کے مقام پرپاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔ حادثے میں پائلٹ لیفٹینٹ جنرل عمیر شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مطابق خیبر ایجنسی تحصیل جمرود کے دور افتادہ پہاڑی علاقے سپری میں شیر بابا کے مقام پر پاک فضائیہ کا طیارہ ایف 7 جی پی گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں طیارے کے پائلیٹ لیفٹینٹ عمیرشہید ہوگئے،طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ۔
واضح رہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں ،تاہم طیارہ گرنے سے پہاڑی پر آگ لگ گئی۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔