محکمہ داخلہ سندھ نےدہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقررکردی
فائل فوٹوکراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے6 مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ان کے سروں کی قیمت 2کروڑ65 لاکھ روپے مقررکردی ہے۔
دہشت گردی اورتخریب کاری میں ملوث مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے عوام سے مدد طلب کرلی ہے اوردہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقررکردی ہے۔
کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد یاسین چھوٹو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ڈیڑھ کروڑروپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے دہشت گرد نوید کمال کے سرکی قیمت 75لاکھ، امین کے سرکی قیمت20 لاکھ جبکہ دہشت گرد راشد ، ہدایت اللہ اورکلیم اللہ کے سرکی قیمت 10، 10 لاکھ روپے مقررکردی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔