متحدہ پاکستان کا نظریہ خوش آئندہے، عمران خان
File Photoکراچی :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے نظریے کو خوش آئند قرار دے دیا ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان دو روزہ نجی دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو ویلکم کیا۔
کپتان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم پاکستان کو سپورٹ کرے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا کراچی میں جلسہ ناکام نہیں ہوا،کراچی کے عوام کو جو پیغام دینا چاہتا تھا وہ انہیں مل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے احتجاج اور دھرنوں کا مقصد پاناما لیکس اور کرپشن کی تحقیقات اور تمام لٹیروں کا احتساب شروع کروانا ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔