پشاور:گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے 10افراد زخمی
فائل فوٹوپشاور :پشاور تھانہ خزانہ کی حدود رام کشن میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے10 افراد زخمی ہو گئے۔
پشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود رام کشن گاﺅں میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکا ہوا دھماکے میں گھر میں موجود 10 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 8 بچے اور2خواتین شامل ہیں جن کو فوری طور طبی امداد کے لئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال زرائع کے مطابق ،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔