بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے قبائلی بھی مودی سرکارکیخلاف میدان
ریڈیو پاکستانکوئٹہ:بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے قبائلی بھی مودی سرکارکیخلاف میدان میں آگئے ہیں۔
بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے ڈبلیو پی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ نواب اکبر خان بگٹی نے پاکستان سے محبت کی اوراس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ ہم ان ہی کے فلسفے پرعمل پیرا ہیں۔
ادھر پشاور کے حیات آباد پشاورمیں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوا،جس میں طے پایا گیا کہ ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔ ضرورت پڑی تو قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے قبائلیوں نے مودی سرکاری کو خبردار کیاکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ بھی اٹھا کر دیکھی تو بھرپور جواب دیا جائےگا۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔