پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے مصروف عمل ہے،ترجمان دفتر خارجہ
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے افغان حکومت اور حذب اسلامی کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان حکومت اور حزب اسلامی کے معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن دیکھنا چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کے قیام کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کریں گے۔ افغان عوام امن اور خوشحالی کے مستحق ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے مصروف عمل ہے، پرامن افغانستان ، خطے خصوصا ًپاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔