الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن کی قیادت سے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2016 05:36am

فائل فوٹو

لندن : ایم کیو ایم کی سیاست سے الطاف حسین مائنس ہوگئےہیں ، بانی متحدہ نے ایم کیو ایم لندن کی قیادت سے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا ہے ۔

 الطاف حسین نے لندن پارٹی کی ذمہ داری ندیم نصرت کو سونپ دی گئی ہے ، ندیم نصرت پاکستان میں بھی ایم کیو ایم کی نئی تنظیم سازی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی متحدہ نے ندیم نصرت کو پاکستان میں نئی تنظیم سازی کی ہدایت کردی ہے۔

لندن میں ہونے والے اہم اجلاس میں ندیم نصرت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر سطح پررابطے کرکے متبادل پارٹی بنائیں۔

ندیم نصرت کو پارٹی کے انفرااسٹرکچر کے قیام  کی بھی ذمہ داری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم کے حالیہ تنازع میں لندن کی جانب سے لیے گئے تمام فیصلے ندیم نصرت نے کئے تھے۔