نیب کے زیر اہتمام سارک اینٹی کرپشن سیمینار آج سے شروع ہورہا ہے
فائل فوٹواسلام آباد :نیب کے زیراہتمام سارک اینٹی کرپشن 2روزہ سیمینار آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس کا مقصد کرپشن کے خاتمے کےلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد کرپشن سے متعلق سارک ممالک کا 2روزہ سیمینار پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
جس میں سارک ممالک کے انسداد کرپشن ادارے کے سربراہان شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کرنے کی غرض سے شری پریمنشو بسوال کی قیادت میں بھارتی وفد سیمینار میں شرکت کےلئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن سے متعلق سارک ممالک کے مسائل یکساں ہیں،سارک فارم کےذریعے رکن ممالک انسداد کرپشن سے متعلق اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی 2015 کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان انسداد کرپشن کے 175 ویں نمبر سے 117 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو ہمارے ادارے کی بہتر کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔