لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدحمید نے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھالیا
سٹس یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا - فائل فوٹولاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا،جسٹس یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔
چیف جسٹس سید منصور علی شاہ ایک ہفتہ کے فلپائن کے دورے پر ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں،جو شیڈول کے مطابق تیس ستمبر کو دورے کے بعد ملک واپس پہنچیں گے۔
چیف جسٹس منصور علی شاہ کی غیر موجودگی میں جسٹس شاہد حمید ڈار بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں عدالت عالیہ کے ججز سمیت،افسران اور سنئیر وکلاء نے شرکت کی،اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس کو پولیس کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔