بلوچستان میں فلاحی منصوبے کا سنگ بنیاد خوش قسمتی ہے،ایئرچیف مارشل

اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2016 09:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ:ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فلاحی منصوبے کا سنگ بنیاد خوش قسمتی ہے۔

کوئٹہ میں شہید فلائیٹ لیفٹیننٹ یونس ویلفیئرپراجیکٹ کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا،سابق ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فلاحی منصوبے کا سنگ بنیاد خوش قسمتی ہے،یونس شہید پروجیکٹ میں فلاحی کام کرنے والوں کےلئے امید کی کرن ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایئرچیف طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ یونس شہید ویلفیئربلوچستان کےلئے اہم سنگ میل ہے۔

 بلوچستان میں تعلیم اور دیگر سہولیات کےلئے ماڈل سینٹر بنائیں گے،فضائیہ تمام فلاحی منصوبوں کی مدد کرتی رہے گی۔

سابق ایئر چیف کا مزید کہناتھا کہ پسماندہ علاقوں میں پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،تقریب میں دیگر اعلیٰ فوجی حکام سمیت سول قیادت بھی شریک تھی۔