بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سچ کرنے میں ناکام ہوچکا ہے،ڈی جی رینجرز
فائل فوٹوراولپنڈی:ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بھارتی جارحیت کو آڑھے ہاتھوں لیا، کہا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سچ کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، دو روز قبل بھارت کو اس کی ہٹ دھرمی کا جواب مل چکا ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سچ کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ملک کے بدخواہوں نے بھی پاکستان کو ختم کرنے کی پیش گوئیاں کیں، لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنی تحریک اور ایم کیوایم حقیقی کے دفاتر کا بھی سروے کیا جاچکا ہے، محرم کے بعد اس کا دائرہ کار مذہبی جماعتوں تک پھیلایا جائے گا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں صرف غیرقانونی دفاتر گراے گئے ہیں،جبکہ46دفاتر کو مالکان کے حوالے کردیا گیاہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔