کراچی: پولیس مقابلے میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک

شائع 01 اکتوبر 2016 05:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں پولیس مقابلے میں گینگ وارکے دو ملزمان ہلاک ہوگئے،جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران48 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس ایکشن میں آگئی،رات گئے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس اور گینگ وار کے ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے تھا،ملزمان20 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

ادھر شاہ فیصل کالونی گزری اور ملیرغازی گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 48 افراد کو حراست لے لیا جبکہ گلستان جوہر سے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔گرزی اور بلدیہ کے علاقے گلشن غازی گزری میں کومبنگ آپریشن کے دوران پولیس نے22 افراد کو  حراست میں لے لیا۔