پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے،وسیم اختر
فائل فوٹوکراچی: کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اخترنے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے،میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اس لئے کسی کیخلاف باتیں نہیں کرنا چاہتا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کیس میں پیشی پرمیڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے وسیم اخترکاکہنا تھا کہ آرمی چیف اور پاک فوج کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کی عوام اُن کے ساتھ ہے۔
ملک میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے،جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف بھی 10 سال پرانے مقدامات بنائے گئے ،جب میں رکن قومی اسمبلی اوردیگرعہدوں پرتھا تو کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 71دن سے جیل میں ہوں میرے جیل میں رہنے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے ؟
ایک سوال پرکہ آپ نے اپنی جے آئی ٹی میں ایم کیوایم کے بانی کودہشت گرد قرار دیا اس پروسیم اخترکا کہنا تھا میں نے جو بیان دیا وہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔
میں اب سیاست میں نہیں ہوں اس لئے کسی کیخلاف باتیں نہیں کرنا چاہتا،لہٰذا صحافی بھی جے آئی ٹی پر سوالات اٹھانے سے گریز کریں ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔