اسلام آباد: حساس اداروں کا سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کا خطرناک گینگ گرفتار

شائع 01 اکتوبر 2016 09:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد میں پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے خطرناک گینگ کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس،رینجرزاورحساس اداروں نے سرائے خربوزہ ، مدینہ ٹاؤن ،ڈھوک پراچہ،ڈھوک عباسی اوراتفاق کالونی میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے خطر ناک گینگ کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتارہونے والوں میں آٹھ افغان باشندوں سمیت 49مشکوک افراد شامل ہیں۔

ملزموں سے  6 پستول، 3بارہ بور، 4 ریپٹرز گنزبرآمد کی گئیں،جبکہ اٹک پولیس نے سات رکنی خطرناک ڈاکوؤں کے گینگ کو گرفتارکراسلحہ ،لوٹی ہوئی رقم برآمد کی ہے۔

واضح رہے کہ جیلوں سے رہائی پانے والے ڈاکوؤں نے ٹائیگرز کے نام سے گینگ بنارکھاتھا،جس نے اسلام آباد سے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کی تھیں۔

پولیس افسرکا کہنا ہے گینگ قتل اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔