اسلام آباداور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

شائع 01 اکتوبر 2016 09:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف  بالائی علاقوں میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے جس  کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر، مانسہرہ ،شانگلا اور گلگت کے  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرا ئع کے مطابق زلزلے کا مرکز پٹن جبکہ  گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

اس کے علاوہ پشاور، ایبٹ آباد،بٹگرام ،غذر،چلاس،اسکردو اور  میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔