بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

شائع 01 اکتوبر 2016 10:10am

فائل فوٹو فائل فوٹو

مظفر آباد:ڈائریکٹر  جنرل  آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کوکنٹرول لائن باغ سرکا دورہ کرایا،اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیاہے،جبکہ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھی جانی نقصان ہوا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ آئندہ بھارتی اشتعال انگیزی کا ایسا جواب دیں گے کہ اس کی سوچ بھی نہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا  کہ بھارت اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو  چھپارہا ہے، وہ ایسا کیوں کررہا ہے اس سوال کا جواب بھارتی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ وطن عزیزکا پہلے بھی دفاع کیا آئندہ بھی کریں گے،کوئی بھول میں نہ رہے،اگرکوئی بھارتی فوجی راستہ بھول کرآیا ہے تو اس  معاملہ کودیکھ رہے ہیں۔

عاصم باجوہ نے بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پرمبنی قرار د  یتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خاطر جوبھی کرنا پڑا کریں گے۔