سندھ کابینہ:سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم

شائع 01 اکتوبر 2016 02:40pm
File Photo File Photo

کراچی:سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں پرعائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پرپابندی ختم کرنے کا فیصلہ طویل مشاورت کے بعد کیا گیا۔

مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ اگلے ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

سندھ کابینہ نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کی شدید مذمت اورپاک فوج کے شہداء سے اظہاریکجہتی کیا،وزیراعلی سندھ نے سرحدوں پرکشیدہ صورتحال کے پیش نظرکل جماعتی کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

سندھ کابینہ نے گٹکہ،مین پوری اورشیشے کے استعمال کے خلاف قانون پرسختی سے عملدرآمد کی منظوری دی،وزیراعلی سندھ نے دکانیں مقررہ وقت پربند کرانے شادی ہالزکے لیے رات دس بجے کا وقت مقررکرنے اورشادی میں ون ڈش کی پابندی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

سندھ کابینہ نے محرم سیکورٹی پلان کی منطوری دیتے ہوئے آئی جی سندھ کوفول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔