کشمیر کی آگ بھارت میں بھی پھیل سکتی ہے، مشال ملک

شائع 01 اکتوبر 2016 03:30pm
File Photo File Photo

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مودی حکومت کو پیغام دیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،دہشت گردی اور مظالم کو نہ روکا گیا تو کشمیر میں لگی آگ پورے بھارت میں پھیل جائے گی، انھوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بانکی مون کو خط بھی لکھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بربریت کررہا ہے ۔ کشمیریوں پر پانی تک بند کردیا گیا ہے۔ کشمیر میں میڈیکل کی ٹیموں تک جانے نہیں دیا جا رہا۔

 انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو حراست میں رکھ کربری طرح تشدد کیا ہے ۔ بان کی مون کو یاسین ملک کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے ۔ اگلے اڑتالیس گھنٹے میں یاسین ملک کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا تو ان کی جان کو خطرہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔

مشال ملک نے کہا کہ بھارتی فوجی حریت رہنماؤں کو گرفتار کررہے ہیں ۔ عالمی  اداروں اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے آگے آنا پڑے گا ۔