وزیراعظم سرکاری دورے پرجمعرات کو آزر بائیجان روانہ ہوں گے

شائع 11 اکتوبر 2016 10:21am
وزیراعظم اپنے ہم منصب سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے - فائل فوٹو وزیراعظم اپنے ہم منصب سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے - فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف 3روزہ سرکاری دورے پرجمعرات کو آزربائیجان روانہ ہو رہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ،وزیراعظم نوازشریف جمعرات کو اعلی سطح وفد کے ہمراہ آزربائیجان کے پہلے سرکاری دورے پرروانہ ہورہے ہیں۔

دورہ 13 سے 15 اکتوبرتک جاری رہے گا اس دوران وزیراعظم اپنے ہم منصب سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

 ملاقاتوں میں پاکستان اورآزربائیجان کے درمیان دفاعی ومعاشی تعاون بڑھانے سمیت علاقائی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

آزربائیجان کی جانب سے پہلے ہی جے ایف سیونٹین تھنڈرسمیت دیگردفاعی سازوسامان میں دلچسپی کا اظہارکیاجاچکا ہے  جبکہ آزربائیجان مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی اور پاکستان نگورنوکاراباخ کے مسئلہ پرآزربائیجان کی حمایت کرتا ہے۔