وزیراعظم سرکاری دورے پرجمعرات کو آزر بائیجان روانہ ہوں گے
وزیراعظم اپنے ہم منصب سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے - فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف 3روزہ سرکاری دورے پرجمعرات کو آزربائیجان روانہ ہو رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ،وزیراعظم نوازشریف جمعرات کو اعلی سطح وفد کے ہمراہ آزربائیجان کے پہلے سرکاری دورے پرروانہ ہورہے ہیں۔
دورہ 13 سے 15 اکتوبرتک جاری رہے گا اس دوران وزیراعظم اپنے ہم منصب سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاکستان اورآزربائیجان کے درمیان دفاعی ومعاشی تعاون بڑھانے سمیت علاقائی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
آزربائیجان کی جانب سے پہلے ہی جے ایف سیونٹین تھنڈرسمیت دیگردفاعی سازوسامان میں دلچسپی کا اظہارکیاجاچکا ہے جبکہ آزربائیجان مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی اور پاکستان نگورنوکاراباخ کے مسئلہ پرآزربائیجان کی حمایت کرتا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔