دہشت گردی کے ناسور پر فوری قابو پانا ہوگا،ملیحہ لودھی
فائل فوٹونیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے ناسور پر فوری قابو پانا ہوگا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرقی وسطیٰ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بحران شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں،شام کی سنگین صورتحال بھی المیوں کو جنم دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کےبحرانوں کی وجہ سےلاکھوں لوگ مشکلات کاشکارہیں۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد کی لہرپر عالمی برادری نے ردعمل نہ دیا تو بڑا نقصان ہوگا،فلسطین پرسفاکانہ اور طویل قبضہ پورے خطے کو اپنے لپیٹ میں لے رہا ہے،مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔