بھارتی فوج کی کیرالہ سیکٹر میں فائرنگ سے نوجوان شہید

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2016 07:45am
آئی ایس پی آر کے مطابق، دشمن کو فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا - فائل فوٹو آئی ایس پی آر کے مطابق، دشمن کو فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا - فائل فوٹو

راولپنڈی:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شہری آبادیوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،کیرالہ سیکٹر کے گاؤں پالانی میں فائرنگ سے 28سالہ نوجوان شہید اور 5زخمی ہوگئے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول پر کیرالہ سیکٹر کے گاؤں پالانی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

اس دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 28 سالہ عبدالرحمن شہید ہوگیا جبکہ 3 بچے اور  2خواتین بھی زخمی ہوگئیں،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دشمن کو فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا۔