سپریم کورٹ میں سماعت کے باوجود احتجاج نہیں رکےگا،عمران خان

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2016 10:16am
سپریم کورٹ نے بادشاہ کوقانون کے نیچے لانے کیلئے پہلا قدم اٹھایا ہے،عمران - فائل فوٹو سپریم کورٹ نے بادشاہ کوقانون کے نیچے لانے کیلئے پہلا قدم اٹھایا ہے،عمران - فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے باوجود اسلام آباد احتجاج نہیں رکےگا۔

پاناما پیپرزپرسپریم کورٹ کے نوٹسزکوعمران خان نے خوش آئند قراردیا اور کہاکہ آج سپریم کورٹ نے بادشاہ کوقانون کے نیچے لانے کیلئے پہلا قدم اٹھایا ہے ،جمہوریت کی تاریخ میں اہم فیصلہ پربڑی خوشی ہے،سماعت شروع ہونے سے بہت چیزیں عوام کے سامنے آئیں گی ۔

عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے کردارادا نہیں کیا جس پرقانونی راستہ اختیارکیا لیکن پاناما پیپرز کی سماعت کےباوجود اسلام آباد بند کرنے کا احتجاج ضرور ہوگا ۔

سپریم کورٹ کے باہر شاہ محمودقریشی نے خبرسنائی کہ حکومت نے عمران خان سمیت دیگرقائدین کوگرفتارکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، دھرنے والی تحریک انصاف اورآج کی جماعت میں زمین آسمان کا فرق ہے ، حکمرانوں کو اندازہ ہی نہیں کیا ہونے والا ہے ۔

شیخ رشید نے بھی سماعت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے گوشواروں کی تفصیلات غلط ہے،نااہل قراردیا جائے ۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی کوئی چال موثر ثابت نہیں ہوگی ، گرفتاری سے خوفزدہ نہیں ہوں گے جیل دوسرا گھرہے ۔

تحریک انصاف اور عوام مسلم لیگ کے قائدین کی رائے ایک تھی کہ پرامن احتجاج پرڈنڈے برسانے سے حالات بہت بگڑ سکتے ہیں ۔